ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا کیلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اہم موڑ پر مستعفی

طرابلس: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جان کوبس کی فائل فوٹو

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سلوواکیاسے تعلق رکھنے والے جان کوبس اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصہ لیبیا میں عالمی ادارے کے ایلچی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے استعفے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ لیبیا میں طویل خانہ جنگی کے بعد آیندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیںاور اس اہم موڑ کوبس کا استعفا سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حال ہی میں اس بات پر منقسم نظر آئی ہے کہ آیا لیبیا میں عالمی ادارے کے سیاسی مشن کی قیادت کودوبارہ تشکیل دیا جائے یا نہیں۔ کئی ارکان نے ایلچی کے عہدے کوجنیوا سے طرابلس منتقل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ کوبس اس طرح کے اقدام سے گریزاں تھے۔ لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے سابق ایلچی کوبس کوجنوری میں لیبیا میں ایلچی مقررکیا گیا تھا۔ان کے مستعفی ہونے سے صرف ایک ماہ کے بعد 24 دسمبر کو خانہ جنگی کاشکارلیبیا میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں اور ان میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پیر کو ختم ہوگئی تھی۔ لیبیا کے انتخابی کمیشن کے مطابق 2خواتین سمیت کل 98 امیدواروں نے صدارتی امیدوار کے طور پردرخواستیں جمع کرائی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں