ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن پر الزامات، اعظم سواتی نے بھی معافی مانگ لی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان پر الزامات لگانے کے معاملے پر فوادی چوہدری کے بعد وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی معافی مانگ لی ہے۔

الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی زیرِ صدارت ہوئی جس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل علی ظفر پیش ہوئے۔ اعظم سواتی نے وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔

ممبر سندھ نثار درانی  نے وکیل علی ظفر سے سوال کیا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ وکیل نے جواب میں بتایا کہ اعظم سواتی کو اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیا ہے۔

نثار درانی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا، کیا اعظم سواتی  کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟ آج کے لیے حاضری سے استثنٰی دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نثار درانی نے کہا کہ فواد چودھری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں