ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور امریکا کا جوہری معاہدے کی بحالی پر ناامیدی کا اظہار

واشنگٹن: امریکا اور ایران دونوں ہی نے سن 2015 میں طے ہونے والے ایران جوہری معاہدے کی بحالی پر ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   امریکی حکام کا کہنا ہے کہ  دوبارہ مذاکرات کے دوران ایران کے بعض تبصروں نے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اسٹاک ہوم میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ ایران کی حالیہ بیان بازی حوصلہ بخش نہیں۔

 دوسری جانب تہران کو بھی معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے سے متعلق امریکی اور یورپی مذاکرات کاروں کے ارادوں پر شک ہے۔ 

ادھر ایرانی میڈیا نے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران سنجیدہ عزم کے ساتھ ویانا گیا تھا، لیکن امریکا اور تین یورپی فریقوں کی مرضی اور ان کے ارادوں کے بارے میں وہ پر امید نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں