ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائنی فوج نے شدت پسند داعش سے منسلک مقامی تنظیم کے سربراہ کو ہلاک کردیا

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ایک گروہ کے نئے سربراہ سمیت 4شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فلپائن کی فوج نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں سرکاری فوجی دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں یہ افراد مارے گئے۔ فوج نے لاشوں کی شناخت کے بعد تصدیق کی ہے کہ دولت اسلامیہ گروہ کا سردار عاصم کریندا عرف ابو عظیم اور اس کے ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ جنوبی فلپائن میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کے بعد سے کہا جارہا تھا کہ داعش کی کمر توڑ دی گئی،تاہم داعش کے جنگجوؤں نے ایک بار پھر خود کو منظم کرنا شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں