اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم خوشگوار کردیا ہے اور ایسے میں قومی کرکٹر بھی موسم کا مزہ لیے بنا نہ رہ سکے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف کے ساتھ اسلام آباد کا موسم انجوائے کیا۔ان کی ویڈیو میں شاہین آفریدی کو خوبصورت موسم میں شاہد آفریدی کو بولنگ کرواتے دیکھاجاسکتا ہے۔تینوں کرکٹرز نے اسلام آباد کے خوشگوار موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی۔