بی او جی کا 69واں اجلاس کل لاہور میں ہوگا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز ( بی او جی ) کا 69واں اجلاس 23 جون کی صبح 11:30 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں مندرجہ ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

چیئرمین، چیف ایگزیکٹو ، چیف آپریٹنگ اور چیف فنانشنل آفیسرز کی رپورٹس مالی سال 23-2022 کے لیے پی سی بی کا سالانہ بجٹ بی او جی کمیٹیز کی رپورٹس اور ان پر اپ ڈیٹ عمر کی تصدیق کےلیے بنائی گئی

پالیسی کی منظوری کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کی اپ ڈیٹس انتظامات برائے میڈیا،میڈیا نمائندگان کوجمعرات کی صبح شرکاء کی اجلاس میں آمدکی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی تاہم اجلاس کی ویڈیو پی سی بی فراہم کرے گا، جسے ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 24 جون بروز جمعہ کوصبح 11:15 بجے قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے پریس کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کی کاروائی کے حوالے سےمیڈیا نمائندگان کو آگاہ کریں گے۔یہ پریس کانفرنس پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں