ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: بابراعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5پر موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔

ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کےکرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ہی میٹ ہنری کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راﺅنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور اسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا اور جسپریت بمرا کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔

 ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 4درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل رانڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کا کوئی آل راﺅنڈر اس فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناسکا۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی تیسرے نمبر پر موجود ہیں،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپر آگئے ہیں جب کہ کوئی پاکستانی بولرز پہلے دس کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔

ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس فہرست میں بھی پہلے دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں