کراچی: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ کی والدہ انتقال کر گئیں، جن کی نمازجنازہ اور تدفین آبائی علاقے نواب شاہ میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی والدہ زرین بیگم علالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں تدفین کے لئے آ بائی قبرستان نواب شاہ لایا جائیگا۔
والدہ کی تدفین میں شرکت کے لئے بلاول زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے نوابشاہ پہنچیں گے،والد مرحوم حاکم علی زرداری کی دو شادیاں تھیں جن میں بلقیس بیگم اور زرین آرا شامل ہیں۔
حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ اب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، مرحومہ آصف علی زرداری کی سوتیلی والدہ تھیں۔
دوسری جانب صدر مملکت، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ اور دیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے آصف زرداری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کیلیے دعاکی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔