ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید پر عوام کو لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر بہتری نظر آئے گی، خرم دستگیر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی  خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عیدپرعوام کو لوڈشیڈنگ کےمعاملےپر بہتری نظرآئےگی،تربیلا ڈیم یکم جولائی کو 1125میگاواٹ  پیدا کر رہا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم سےڈھائی ہزار بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،موسم کی بہتری کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کچھ کمی آئی ہے، عید کے دنوں میں لوگوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی  دیکھنے میں آئے گی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ بہت سار ے پلانٹس  جو  گیس پر  چل سکتے تھے ان کو دیگر ایندھن سے چلارہے ہیں،تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے،بجلی کاشارٹ فال 4 سے 5ہزار میگاواٹ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں