جدہ، ایکسپائرڈ گوشت برآمد ہونے پر ریستوران کے خلاف کارروائی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدیدہ کی بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے شہر کے معروف ریستوران پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد گوشت برآمد کرلیا.

میونسپلٹی کے ماتحت جدہ الجدیدہ بلدیاتی کونسل کی چیئر پرسن عز العسبلی نے کہا ہے کہ الزہرا محلے کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران سے چوتھائی ٹن زائد المیعاد گوشت برآمد ہوا ہے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا.

العسبلی نے مزید کہا کہ ریستوران کی انتظامیہ صفائی نظام کی پابندی نہیں کر رہی تھی، کھانے پینے کی اشیا جس جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں وہاں صفائی غیر معیاری تھی،بلدیاتی کونسل نے خلاف ورزی پر ریستوران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے خراب گوشت ضبط کرلیا اور اسے تلف کروا دیا.

بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز ان دنوں تجارتی اور غذائی اشیا کا کاروبار کرنے والے اداروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی پر عمل یقینی بنا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں