بھارت کشمیر میں بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

اسلام آباد : عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اب بھی ظلم و جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت غیر قانونی طور پر آزادی اظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھی ظلم و جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ہیومن رائٹس واچ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی میں آزادی اظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کو محدود کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالمی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جابرانہ پالیسیوں اور سکیورٹی فورسز کی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات اور مقدمے چلانے میں ناکامی نے کشمیریوں میں عدم تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے کئی ممتاز کشمیریوں کو بغیر وجہ بتائے بیرون ملک سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

عالمی ادارے نے وادی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں صحافیوں کو ہراساں کرنے، دہشت گردی کے الزامات میں چھاپے اور من مانی گرفتاریوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں