تاجروں کے بجلی بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان

income tax
fbr increases taxation on airline business class

کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنماؤں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کے لیے موجود تھے۔ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے مطالبہ کیا کہ بلزمیں غیرمنصفانہ فکس سیلزٹیکس فوری ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ امپورٹ مال فوری کلیئرکرنے کے لیے بینکوں کوزرمبادلہ فراہم کیا جائے اور 545ایس آراوکے تحت درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں۔تاجروں نے تحریری تجاویز و شکایات وزیر خزانہ کو پیش کیں، جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے ، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں