یورپ کو روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی

یورپ کو، براستہ یوکرین، روسی پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

روسی پیٹرول پائپ لائن کی آپریٹر کمپنی ‘ٹرانس نیفٹ’  نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پائپ لائن کو فعال رکھنے کے لئے ،روسی پیٹرول کو براستہ یوکرین، ہنگری، سلوواکیہ اور جمہوریہ چیک پہنچانے والی پائپ لائن، ‘دروژبا’ کا ‘یوکرٹرانسنفٹا’ کمپنی کو پیشگی ادائیگیاں کرنا ضروری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ترسیلی خدمات  کے لئے یوکرٹرانسنفٹا  کو کی گئی آخری پیشگی ادائیگیاں یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو ملنے کی بجائے ٹرانسنفٹا کو واپس لوٹا دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضروری ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے یوکرٹرانسنفٹا نے ٹرانس نیفٹ کے لئے ترسیلی خدمات روک دی ہیں۔ ترسیلی خدمات رُکنے کی وجہ سے، 4 اگست سے، براستہ یوکرین روسی پیٹرول کی ہنگری، سلوواکیہ اور جمہوریہ چیک  تک رسائی بند ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق دروژبا پائپ لائن کی دیگر شاخوں سے ترسیل جاری ہے اور براستہ بیلاروس، پولینڈ اور جرمنی کے لئے  پیٹرول کی ترسیل میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں