ابوظبی ٹی 10، ڈرافٹنگ تقریب 26ستمبر کو براہ راست نشر ہوگی

ابوظبی: ٹی 10کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا چنا وپیر 26ستمبر کو کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔ رواں سال 8 ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹیمیں اپنے اپنے آئیکون کھلاڑیوں کا انتخاب کرچکی ہیں اب وہ باقی کھلاڑیوں کو چنیں گی اس کے علاوہ ہرٹیم ایک ابھرتا اور 3یواے ای کے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کرے گی۔

ٹورنامنٹ 23نومبر سے 4دسمبر تک ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت تمام 8ٹیمیں سنگل رائونڈ رابن میں ہر ایک ٹیم سے مقابلہ کرے گی جن میں سے 4صف اول کی ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی جس کے بعد کوالیفائرز اور ایک ایلیمینیٹر کا میچ ہوگا جس میں 2 فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں