ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کا اقوام متحدہ سے روس کی ویٹو پاور ختم کرنے سمیت سزا کا مطالبہ

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے خصوصی ٹربیونل سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو یوکرین پر حملے کے لیے سزا دی جائے جس میں مالی جرمانے اور ماسکو سے سلامتی کونسل میں اس کے ویٹو پاور کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی قیادت کو مخاطب کرنے والا صدر زیلنسکی کا یہ ریکارڈڈ خطاب روسی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین میں فوج کو مزید متحرک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔

خیال رہے ماسکو کی جانب سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ اس فوج میں تین لاکھ کے قریب مزید اہلکار بھرتی کیے جائیں۔صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی قیادت سے کہا کہ یوکرین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ہم فوری طور پر (روس کے لیے) سزا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ریاست کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے پر روس کے خلاف اقوام متحدہ ایک خصوصی ٹربیونل بنائے جو روس کو نقصانات کی تلافی کا پابند کرے جبکہ سلامتی کونسل کے ممبر کے طور پر اس کا ویٹو کا اختیار بھی ختم کرے۔بدھ کو روسی صدر پوتن نے احکامات جاری کیے تھے کہ مزید تین لاکھ فوجیوں کو جنگ میں شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہاگر مغرب نے تنازع پر اپنی جوہری بلیک میلنگ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا۔ ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں