سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، وزیر اعلی پنجاب

 وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔  

سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے 75 سال دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلی مثال ہے۔ 

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے، پاکستان سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے، دونوں ممالک پاکستان  کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ 

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہماری حکومت اور عوام حالیہ سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بھرپور امداد پر شکرگزار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں