تبلیغی اجتماع میں پہلی بار شیعہ علما کرام کی شرکت
اسکردو سے عارف سحاب
گلگت بلتستان کے دیامر ڈویژن میں تبلیغی اجتماع کے دوران مسلکی ہم آہنگی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا تمام مکاتب
فکر کے علماء کرام کی ایک جگہ موجدگی کو پورے گلگت بلتستان میں سراہا جا رہا ہے۔
سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں آکر علمائے اہلسنت سے انجمن امامیہ گلگت کے صدر ساجد علی بیگ اور شیعہ
علما کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف عالم دین علامہ مرزا علی نے کی۔
علمائے اہلسنت نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد نے سہ روزہ تبلیغ کے منتظمین اور علما کو
خراجِ تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر لی گئی تصاویر جب سوشل میڈیا پر نشر ہوئیں تو گلگت بلتستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
عوام نے اس عمل کو بہت احسن قرار اور اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظاہرہ قرار دیا ہے۔
چلاس میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر 16 اور 17 دسمبر کو مقامی تعطیل بھی کی گئی۔