ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی: قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد جمع

اسلام آباد :جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے سویڈن میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہا پسندپارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے  کے خلاف  مذمتی قرارداد  قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

قرارداد کا متن درج ذیل ہے، قومی اسمبلی کا یہ ایوان سویڈن میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہا پسندپارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

قومی اسمبلی کا یہ ایوان سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اظہار آزادی رائے کے نام پرہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران  مسلمانوں کے آخری پیغمبرحضرت محمد خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم  پر نازل کی گئی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اظہار رائے کے نام پر بنائے گئے قانون میں ضروری ترمیم کرتے ہوئے اس کو غیر قانونی قراردے۔

قومی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں تعنیات سویڈن کے سفیر کو بلا کر بھر پور احتجاج اورپاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت  پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ سویڈن سمیت دنیا بھرکے ممالک سے اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اور ضروری قانون سازی کے لیے رابطہ کیا جائے۔ قرادادکو جمعہ کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں