ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں باعزت بری

کراچی: بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کو ایک اور کیس میں باعزت بری کردیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے ایک اور مقدمیکا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عدم شواہدکی بنا پر عذیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے،گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔

پولیس کے مطابق عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر مخالف گینگ کے عمران  نامی شخص کو قتل کرنیکا الزام تھا، ملزمان نے 2012 میں فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیا تھا، ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں، عزیر بلوچ اب تک 25 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں