لاہور: بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکورٹی حکام ہی نے واہگہ بارڈر پر روک لیا۔
پاکستانی ویزے اور این اوسی کے باوجود بھارتی ٹیم کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود بھارتی حکومت نے کلیئرنس نہیں دی۔
صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق ہم انڈین بیس بال فیڈریشن کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دے دیں گے۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، فلسطین اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔