ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کے بعد 12سال تک جبری مشقت کرنے والی پاکستانی خاتون رہا

forced

ورجینیا: امریکی وزارت انصاف کی کوششوں سے ورجینیا کی ایک فیملی کے 3افراد کو  پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم میں جیل بھیجتے ہوئے متاثرہ خاتون کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے عدالتی  فیصلے کے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے، عدالت نے جیل بھیجے جانے والے  تینوں افراد کو پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم  میں خاتون کو  2لاکھ50ہزار ڈالر  جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے 2002میں  اپنے ایک بیٹے کی شادی متاثرہ خاتون سے کروائی تھی تاہم متاثرہ خاتون کے شوہر کے ملک سے باہر جانے کے بعد پاکستانی خاتون سے گزشتہ 12سال سے جبری مشقت کروائی جارہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں