ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے انتباہ جاری

ریاض سعودی سفارت خانے کی جانب سے وہاں مقیم پاکستانیوں کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

 

میڈیا ذرائع کے مطابق سفارت خانے کے پاکستانی حکام نے سعودیہ میں مقیم ہم وطنوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی جانب سے آنے والی فون کال پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات یا ذاتی معلومات نہ دہرائیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیے جائیں۔

ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا گیا کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے،  یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں