ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد الحرام کی اعتکاف کمیٹی کا رمضان سیقبل اعتکاف پلان کاجائزہ

مکہ مکرمہ:صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کیزیرانتظام مسجد الحرام میں اعتکاف کے امور کی ذمہ دار کمیٹی نے 1444ھ کے  رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں اعتکاف کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

 اجلاس میں مسجد الحرام میں اعتکاف کے طریقہ کار اور رواں سال کے اعتکاف پلان کا جائزہ لینیکے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اعتکاف کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صدارت عامہ کے سیکریٹری برائے رہ نمائی و ارشادات کے انڈر سیکریٹری الشیخ عبداللہ بن حمد الصولی نے کی جب کہ اجلاس میں اعتکاف کمیٹی دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے اعتکاف کے لیے نامزد کردہ منظور شدہ مقامات پر اعتکاف کی خدمات کے معیار، افطاری اور سحری کے کھانے کی فراہمی کے طریقہ کار اور دیگر معاون خدمات جیسے کہ جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے عمرہ زائرین اور معتکفین کو فراہم کی جانے والی صحت اور تنظیمی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔

الشیخ الصولی نے کہا کہ اس سال کے اعتکاف پلان کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے سب تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کوششیں مملکت کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں