کھیل

پی ایس ایل فائنل: قلندرز کا ملتان کو جیت کیلیے 201 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندر نے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل 8 کے آخری فیصلہ کن میچ (فائنل) میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی پہلی اننگز میں اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے جب کہ آخری وقت میں کپتان شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق نے دھواں دار شراکت داری قائم کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ  فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی آخر تک کھیلتے ہوئے 15 گیندوں پر شان دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جب کہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button