اسلامی تعاون تنظیم نے 6 فروری کو قاہرامان مراش میں آنے والے زلزوں کے باعث ترکیہ اور شام کے ساتھ قریبی تعاون کا پیغام دیا ہے۔
موریطانیہ کے دارالحکومت نوواکشوت میں 16 مارچ کو شروع ہوتے ہوئے کل اختتام پذیر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 49 ویں وزرا خارحہ کونسل اجلاس کے بعد اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے متعلق انسانی امدادی سرگرمیوں کو او آئی سی کے آئندہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے، زلزلے کے اثرات کو ختم کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ او آئی سی ترکیہ اور شام کے ساتھ یکجہتی کی حالت میں ہے۔
بیان میں آفات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے تعاون سے رکن ممالک کے درمیان ایک مفید منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر توجہ دی گئی، او آئی سی کے اندر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
او آئی سی نے فلسطین میں اسرائیل کے جرائم اور مسلسل خلاف ورزیوں پر مقدمہ چلانے کے لیے "کارروائی” کا مطالبہ بھی کیا۔
اجلاس میں کثیرالجہتی بین الاقوامی سرپرستی میں ایک ایسا سیاسی عمل شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی جو اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور 1967 میں تعین کردہ سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کہ جس کا دارالحکومت القدس ہو ، پر مبنی ہے۔