ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

K Electric customers

کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی فی یونٹ 1.66 روپے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ آئے گا۔

قبل ازیں 10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی اور کہا گیا تھا کہ جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جسے کراچی کے بجلی صارفین سے مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں