ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان خود کو معصوم بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، طلال چوہدری

Imran Khan

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے سوا کوئی اور جماعت عالمی اداروں کو خطوط لکھتی تو اب تک غدار قرار دی جا چکی ہوتی، عوامی فورم ہو یا آئینی، ہم ہر فورم پر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ باجوہ کے انٹرویو میں جو انکشافات ہوئے نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف سے انصاف ہوا تھا، حقیقی وزیراعظم کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے تنخواہ نہ لینے کا بہانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان خود کو بے گناہ، بے چارے اور معصوم بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پولیس پر پیٹرول بم مارتے ہیں ان کے گھر سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوتا ہے، اظہر مشوانی کا نام لے لیا باقی ڈیڑھ ہزار کا بھی یہ نام لیں، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد کے دس افراد کا نام بتا دیں کہ پولیس نے پکڑے ہیں، یہ جھوٹ بولتے ہیں، اظہر مشوانی سے متعلق علم میں نہیں، ملک میں یہ ماحول نہیں کہ کسی کو اٹھا لیا جائے، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہم حکومت میں ہیں ہر ذمہ داری ہماری ہے۔ملک میں کوئی اور کچھ نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہاکہ  عمران خان خان جھوٹ بول رہے ہیں، اظہر مشوانی سے زیادہ بولنے والے اور اہم لوگ دندناتے پھر رہے ہیں،  ہم حکومت میں اس لیے نہیں آتے تھے کہ حکومت کریں ہم الیکشن چاہتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں