ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسعد محمود کا پی ٹی آئی کو بغیر میوزک جلسہ کرنے کا چیلنج

اسلا م آباد:وفاقی وزیر اسعد محمود نے پاکستان تحریک انصاف کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دے دیا۔ کہتے ہیں کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، زمان پارک میں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے عمران خان پر کڑی تنقید کی، پی ٹی آئی کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین اور گانوں کے ذریعے جلسے کرتے ہیں۔

مولانا اسعد محمود کی تقریر کے دوران تحریک انصاف اراکین نے شدید احتجاج کیا اور دوران تقریر شور شرابا کیا۔

اسعد محمود نے مزید کہا کہ براڈ شرمین شدت پسند اسرائیلی اور زلمے خلیل زاد یہودی ایجنٹ ہے، زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے، عمران بین الاقوامی ایجنٹ ہے، پوری دنیا اس کیلئے تڑپ رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے، آئین ہم نے بنایا اور یہ ہمیں سمجھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ شیخ رشید کی ایما پر ہمارے اراکین کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی والوں نے زمان پارک میں بچیوں کو ڈھال کے طور پر رکھا گیا ہے، وہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایجنٹوں کو پاکستان میں چلنے نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں