پاکستان
نواز شریف اس انتظار میں باہر بیٹھا ہے کہ مجھے قتل کیا جائے، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اس انتظار میں باہر بیٹھا ہے کہ مجھے نا اہل یا قتل کیا جائے تو وہ واپس آئے، اگر آج نامعلوم پیچھے ہٹ جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔
عمران خان نے کہاکہ یہ اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلنے کو لیول پلئینگ فیلڈ کہتے ہیں، سب کو معلوم ہے ملک میں اس وقت فیصلے کر کون رہا ہے، جب کوئی جرم ہی نہیں کیا تو گرفتاری کس لئے دوں؟