ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سراج الحق پر خودکش حملے کو سردخانے کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سراج الحق پر خودکش حملے کو سردخانے کے حوالے کرنے ،روائتی غفلت ،تحقیقات میں سستی نہیں ہونے دیں گے ۔اب تک کی تحقیقات سے عوام وجماعت اسلامی کو آگاہ کیا جائے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ   سراج الحق قومی لیڈر،بلوچستان کا مسیحا،مظلوم عوام کا ہمدرداور بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کو اجاگر کرنے اتحاد امت کا داعی ہے ۔صرف جماعت اسلامی کے قائدین ہیں جس نے بلوچستان کے مسائل کو دیانت داری سے پارلیمنٹ میں اجاگر کیا گوادر وبلوچستان کے حقوق جماعت اسلامی دلائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ  مولانا ہدایت الرحمن نے چارماہ قید میں رہ کر بلوچستان کے عوام کو حوصلہ ہمت دیا جماعت اسلامی حق دوتحریک کی بدولت گوادر کو بھی حقو ق دیں گے، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ہرسطح پر بلوچستان کے مسائل اجاگرا ورحل کیلئے جدوجہد شروع کیا بدعنوانی بدامنی اور لٹیروں کے خلاف سراج الحق نے جہاد شروع کیا سراج الحق کی یہ جدوجہد اسلام وملت اور پاکستان دشمنوں کو پسند نہیں ۔

عبدالحق ہاشمی کاکہنا تھا کہ  سراج الحق کو کچھ ہواتو حکمران ادارے ذمہ دارہوں گے جماعت اسلامی پرامن جمہوری جماعت ہے مگر جماعت اسلامی کی امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم حکمرانوں اور ان کے دشمنوں کی سازشوںکو خوب سمجھتے ہیں جماعت اسلامی کے قائیدین اپنی انقلابی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سراج الحق کو سیکورٹی نہ دینے کے ذمہ دارحکمران ،مقتدرقوتیں، وزیرا علیٰ ،آئی جی پولیس ،اتنظامیہ اور ادارے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں