ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج

جھنگ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے خلاف (7 اے ٹی اے)دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق شیخ وقاص نے 9 مئی کو ویڈیو بیان میں عوام کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا، شیخ وقاص اکرم کیخلاف مقدمہ جھنگ تھانہ کوتوالی میں مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، انہوں نے 2013میں مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 115 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں