ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ کا عالمی صنعتی برادری کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی تجارتی اور صنعتی برادری سے اشتراک عمل کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے نیو یارک میں بزنس کونسل برائے بین الاقوامی مفاہمت میں امریکی سرکردہ تاجروں کے ایک گروپ سے ملاقات میں حالیہ برسوں میں شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی منڈی کی دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے استحکام بخش اقدامات کی بدولت قوم اقتصادی بحالی اور شرح نمو میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خارجہ نے امریکی تجارتی گروپوں سے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک میں انقلابی تبدیلیوں کا موجودہ سلسلہ مختلف اقسام کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع فراہم کرتاہے۔جلیل عباس جیلانی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اہمیت اجاگر کی جو حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ایک بے مثال کوشش ہے۔وزیر خارجہ نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ایسا ماحول فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا یقین دلایا جس میں قانونی تحفظ بھی حاصل ہے اور منافع اپنے ملک واپس بھیجنے کے مواقع دستیاب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں