اہم ترین

امریکی شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

واشنگٹن:امریکا میں ایک شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست میئن میں ایک مسلح شخص نے جدید خودکار اسلحہ سے مختلف مقامات پر گولیوں کی بارش کردی، جس میں 22 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

ملزم نے سب سے پہلے لیوسٹن شہر میں بولنگ کلب میں جاکر فائرنگ کی، جہاں موجود 10 افراد موقع ہی پر ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پہلے مقام پر فائرنگ کے بعد مسلح ملزم مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن مرکز پر پہنچا اور وہاں بھی جاکر اس نے اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

امریکی پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح شخص کے پاس خودکار رائفل ہے۔ فائرنگ کرنے والے کا نام رابرٹ کارڈ بتایا جاتا ہے۔ پولیس تاحال حملے کے محرکات کا پتا نہیں چلا سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 22 افراد کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مسلح شخص کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ جائیں۔ دریں اثنا شہر میں کاروباری مقامات بند کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے طبی مراکز میں ہنگامی صورت حال نافذ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button