اہم ترین

مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والے الیکشن نہیں جیت سکتے، بلاول بھٹو

مردان:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کل ایک شخص الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والے الیکشن نہیں جیت سکتے۔

مردان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ابھی کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس کے بعد اس شہر میں جلسہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں پسماندہ طبقے کی خدمت کی، عوام نے ذوالفقاربھٹو کا ساتھ دیا تو انہوں نے عوام کو حقوق دیئے، کسانوں کو زمین کا مالک بنایا، بی بی شہید خاتون ہونے کے باوجود آمروں سے ٹکرائیں، اور عوام کی طاقت سے ان کا مقابلہ کیا، انہوں نے شہادت قبول کی لیکن پیچھے نہیں ہٹیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کو شناخت دی، اٹھارہویں ترمیم کر کے بھٹو کا آئین بحال کروایا، اور اسی ترمیم کے ذریعےآپ کو آپ کے وسائل کا مالک بنایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، اس پروگرام کو پوری دنیا میں مثالی کہا جاتا ہے، اب اس پروگرام میں اضافہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کی وجہ سیمہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوا، ان مسائل کا حل واحد پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ہمیں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کروانا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پرانے سیاستدان ماضی کے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک میں 70 سال سے روایتی سیاست کی جارہی ہے، ہمیں ملک میں نئی سیاست کا آغاز کرنا ہے، ملک میں عوام کا راج قائم کروانا ہے، ہم پاکستان کوتمام مسائل  سے نکال دیں گے، ہم ماضی میں پھنسے ہوئے نہیں، ہمیں آج کی پریشانی کاعلم ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام کر آگے بڑھنا ہے، آنے والے الیکشن میں جیت ہماری ہی ہے، ایک ہوکر بھی یہ پارٹیاں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو چھوڑنا ہو گا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،عوام ہی حکمران کا فیصلہ کریں گے، اس کا ہر فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام پر ہی بھروسہ کیا ہے، دیگر جماعتیں بھی عوام پر بھروسہ کریں، دائیں بائیں نہ دیکھیں، ایک بار پھر الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوا تو نقصان عوام کا ہوگا، پاکستان کیعوام سلیکڈ راج قبول نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ کو مہنگائی لیگ کہتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کل ایک شخص الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے، مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والے الیکشن نہیں جیت سکتے، ہم نے اپنے لئے نہیں عوام اور ملک کیلئے سوچنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button