عالمی حالات

عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد پہنچانے کیلیے قرارداد منظور کر لی

نیویارک:عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او )نے غزہ میں ہنگامی انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس طرح کی قرارداد شاذ و نادر ہی منظور کی جاتی ہے،  ادارے کے قیام کے 75 برس کے دوران صرف سات بار ایسا ہوا ہے کہ اس طرح کی قرارداد منظور کی گئی ہو۔

ڈبلیو ایچ او کی انتظامیہ کمیٹی  نے غزہ کی پٹی کو “انسانی امداد کی فوری، مسلسل اور بلا رکاوٹ ترسیل” کا مطالبہ کرنے والی مسودہ قرار داد کو متفقہ طور پر قبول کر لیا  ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی انتظامیہ کمیٹی  کے 34 ممالک کے نمائندوں  نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں  حفظان ِصحت کی صورتحال پر خصوصی اجلاس میں ملاقات کی۔

اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں، غزہ کی پٹی کو “فوری، مسلسل اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی” کے لیے قرار داد کے مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ افغانستان، مراکش، قطر اور یمن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں درخواست کی گئی ہے کہ شہری آبادی کو ادویات اور طبی سامان فراہم کیا جائے اور آزادی سے محروم  کیے جانے والے تمام لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر  ہونے کا  مطالبہ اور  مریضوں کوغزہ کی پٹی  سے  نکلنے کی اجازت   دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button