ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 16 زخمی

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے اور 16 افراد زخمی ہوئے ۔ شہید اہلکاروں میں حوالدار ریاست اور سپاہی ذوالفقار شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔  دریں اثنا دہشت گردوں نے اسکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں