کھیل
پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو دھول چٹادی
شفقنا اردو:پی ایس ایل سیزن 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 185 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔
شعیب ملک 53، شان مسعود 30، کیرن پولارڈ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مذکورہ تین بلے بازوں کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا جبکہ 4 بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 11ڈیوڈ میلان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے 79 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 13 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس
The post پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو دھول چٹادی appeared first on شفقنا اردو نیوز.