پاکستان

ہماری خواتین کا بھی آئینی حق ہے، تمام الیکشن جعلی ہیں، اسد قیصر

judicial commission

اسلام آباد: ہماری خواتین کے بھی حقوق ہیں وہ بھی ممبر اسمبلی بننا چاہتی ہیں،  تمام الیکشن جعلی ہے، ہماری خواتین کا بھی آئینی حق ہے اور انہیں بھی ممبر بننا چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک پارٹی بن چکی ہے،الیکشن کمیشن نے پاکستان کی تاریخ کا دھاندلی زدہ انتخاب کرایا،الیکشن کمیشن نے کرپٹ الیکشن کرواکرعوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے،الیکشن کمشنر کانام ملک کی تاریخ میں سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوامی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،  مہنگائی کی وجہ سے غریب کا چولہا جلنا مشکل ہوگیا ہے،ہم عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button