پاکستان

وزیرستان میں فائرنگ سے جے یو آئی رہنما اور پولیس اہلکار جاں بحق

Terrorist

پشاور: وزیرستان میں فائرنگ کے واقعات میں جے یو آئی رہنما اور پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پختون خوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے الگ الگ وقعات پیش آئے۔ میران شاہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور اسلام نظامی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق جے یوآئی رہنما نور اسلام نظامی فائرنگ کے واقعے میں موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے، جن کی لاش کو میران شاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکا بندی اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں دوسرا واقعہ بھی میران شاہ ہی میں پیش آیا، جس میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیع اللہ پر فائرنگ کی، جس میں وہ جاں بحق ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button