عالمی حالات

اسرائیلی فوج کا غیر ملکی این جی او کی گاڑی پر حملہ، 7 امدادی کارکن ہلاک

children and women martyred

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے غیر ملکی این جی او کی گاڑی پر حملہ کرکے 7 امدادی کارکنوں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کی محصور پٹی غزہ کے وسط میں ورلڈ سینٹرل کیچن نامی غیر ملکی این جی او کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا، جس میں تنظیم کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہو گئے۔

قابض فوج نے غیر ملکی این جی او کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ایسے وقت میں اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ گودام میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان اتار کر واپس جا رہے تھے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام امدادی کارکن موقع ہی پر جان کی بازی ہار گئے۔

دریں اثنا غیر ملکی امدادی تنظیم کی جانب سے صہیونی ریاست کی قابض فوج کے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں مرنے والوں کا تعلق فلسطین، برطانیہ، پولینڈ اور آسٹریلیا سے تھا ۔ ان میں سے 2 افراد کینیڈا اور امریکا کی دہری شہریت کے حامل بھی تھے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غیر ملکی این جی او پر اسرائیلی فوج کے حملے کو امدادی کارکنوں کو خوف زدہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر مسلط کردہ اپنی جنگ سے متاثر ہزاروں لاکھوں افراد کی امداد کرنے والوں کو روکنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس حملے پر اپنے ردعمل کاا ظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک اور غیر ارادی قرار دیتے ہوئے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے غزہ پر اپنی فوج کی دہشت گردی جاری رکھنے کے ناپاک عزائم ظاہر کرتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button