پاکستان

اسلام آباد اور پنجاب پولیس کرپٹ ترین محکمے بن چکے ہیں ، عمرا یوب

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کرپٹ ترین محکمے بن چکے ہیں ، ججز کو خطوط کی موصولی پر ہائیکورٹ کے ججز نے ڈی آئی جی کی سرزنش کی ، اسلام آباد پولیس ابھی تک اس معاملے کی تحقیقات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ جس لفافے میں پاؤڈر بھیجا گیا ، اس لفافے سے فنگر پرنٹس لیے جاتے ، سی سی ٹی وی اور وڈیو جیسے ایسے عوامل ہیں جن کو پرکھا جاسکتا تھا ، لیکن افسوس مجرموں کو چھپانے کے لیے ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس اصل مجرموں کے پیچھے دوڑنے کے بجائے پی ٹی آئی ورکرز کے پیچھے ہاتھ دھوکر لگی ہوئی ہے، جہاں کوئی پی ٹی آئی ورکر نظر آتا ہے اس کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کردیتے ہیں، تشدد کرکے عدالتی حکم پر رہا کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button