پاکستان

ملک میں عید بھی ایک ہی روز ہوگی، چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد: چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولا نا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے انشا اللہ شہادت کے مطابق عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  ملک میں ایک ہی روز عید الفطر کیلئے متحرک ہو گئے، جس کے لیے انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علما کے ساتھ رابطے  کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا گھرانہ 50 سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے، ہم دین کی خدمت کرتے رہے گے، امت کو یکجا کرنے کے لیے ہرطرح کی کوششیں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button