پاکستان

اگلے سال تک بوٹی مافیا کا خاتمہ، نقل کا چانس صفر کر دیں گے، صوبائی وزیر تعلیم

لاہور :صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اگلے سال تک بوٹی مافیا کے مکمل خاتمے اور نقل کا چانس زیرو کردیں گے، مافیا نے جن امیدواروں سے زبردستی پیسے لئے، ان سے ریکوریاں بھی کروائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم  کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیموں نے خفیہ اطلاعات پر ڈی جی خان کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تین سنٹرز میں عملہ کی ملی بھگت سے نقل کرتے امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔ ٹیموں نے گورنمٹ ہائی سکول خان پور بگا شیر، گورنمنٹ ہائی سکول رنگ پور اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج رنگ پور میں طلبہ کو سر عام پکڑا۔

سکندر حیات نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ بھی کیا جا رہا ہے، انٹر کے شروع ہونے والے امتحانات میں نقل کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button