عالمی حالات
یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کردیے
اسٹراسبرگ:یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں ،جس میں امیگریشن اور سیاسی پنا کے قوانین سخت کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی یونین نے کہا کہ سائیلم اینڈ مائیگریشن معاہدہ2سال میں نافذ ہوگا، جس میں امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کیے جائیں۔
معاہدہ میں کہاگیا ہے کہ پناہ کی درخواستیں 12 ہفتوں میں نمٹائی جائیں گی،مسترد درخواست دہندگان کوواپس بھیجا جائے گا،یورپی یونین میں شامل ممالک مشترکہ طور پر پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھائیں گے۔