ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

prices is expected

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں 16 اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے فی لیٹر اضافے کےبعد نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر مقرر کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اپریل سے آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ رد و بدل کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں