ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

Balochistan

کوئٹہ: بلوچستان میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کل بدھ سے مزید تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔ 17 اپریل سے صوبے میں شروع ہونے والے شدید بارش کے نئے سلسلے کی وجہ سے کیچ، گوادر، آوران، خاران، پنجگور، نوشکی قلات سمیت مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج شب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں