ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیض آباددھرنا: انکوائری کمیشن کی  سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ

اسلام آباد: فیض آباددھرنے پر انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دے دی،تین رکنی انکوائری کمیشن  کی رپورٹ کے مطابق اُس وقت  کے اے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف نے معاہدے کی اجازت دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض آباددھرنے پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   فیض حمید کے دستخط پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی اتفاق کیا تھا،رپورٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں کمزور یوں  کا احاطہ کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پالیسی سازوں کو فیض آباد دھرنے سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سویلین معاملے میں فوج کی مداخلت  سے ادارے کی ساخت  شدید  متاثر ہوتی ہے،فوج کو تنقید سے بچنے کے لیے  عوامی معاملات میں ملوث نہیں ہونا چاہیے،عوامی معاملے کی ذمہ داری سول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

رپورٹ میں انکوائر کمیشن نے مزید کہاکہ  سابقہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے مارچ کو روکنے کے بجائے اسلام آباد جانے کی اجازت دی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے پر بھی حکومت نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا،آئین اور انسانی حقوق  پر ریاست سمجھوتہ نہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں