اسکول کے بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا،عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ ظاہر بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اسکولوں کے 500000 بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں کو ناشتے کی فراہمی کا منصوبہ ایک دو ماہ میں شروع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی پنک ہیلپ لائن اپنے آپ میں ایک نادر منصوبہ ہے۔ یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ معاشرے کے کمزور طبقوں کے لیے بھی ہے۔ پنک ہیلپ لائن کو پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جو بھی ہسپتال زیر تعمیر ہیں وہ سٹیٹ آف دی آرٹ بنے گا۔ اس میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
عظمیٰ نے مزید کہا کہ شاہراہوں اور سڑکوں کے دونوں طرف ہریالی رکھنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان ہوگا۔ پنجاب میں مصنوعی بارش اور گرین مہم پر کام جاری ہے۔