پاکستان

ہتک عزت قانون کے 3سیکشن پر عملدرآمد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ہتک عزت قانون کی 3 دفعات پر عملدرآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس امجد رفیق نے ہتک عزت قانون کے خلاف ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت بتایا کہ یہ ایکٹ، عدلیہ کی آزادی، آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔ جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا ہتک عزت قانون کیسے آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے؟

جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہتک عزت قانون کے مطابق آپ بغیر ثبوت کارروائی کر سکتے ہیں۔

عدالت نے ہتک عزت کے قانون کے سیکشن 3، 5 اور 8 پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button