عالمی حالات
بجلی کی بندش سے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ
مانچسٹر:بجلی کی بندش کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، ٹرمنل ون اور ٹو سے سفر کرنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیر لائنز سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش سے ٹرمنلز ون اور ٹو شدید متاثر ہوئے جبکہ ٹرمنل تھری چلتا رہا، مقامی سطح پر بجلی کی بندش سے ائیرپورٹ اور دیگر بلڈنگز متاثر ہوئیں۔
ائیر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ بجلی بحال ہوچکی اور ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔